پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز کا پاکستانیوں کے لیے پیغام

ہالی ووڈ کے نامور گلوکارواداکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے نہایت منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ’جومانجی؛ دی نیکسٹ لیول‘ 13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار نک جونز نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہایت منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا ’سلام پاکستان ‘ فلم ’جومانجی‘ پاکستان میں 13 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Jumanji The Next Level

Nick Jonas has a special greeting for all his Pakistani fans! See him in JUMANJI: THE NEXT LEVEL in CINEMAS across Pakistan December 13.

Posted by HKC Entertainment on Wednesday, 6 November 2019

نک جونز کا یہ پیغام ایچ کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ایچ کے انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ہی یہ فلم پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈونچرز سے بھرپور فلم ’جومانجی؛ پہلا پارٹ 1995 میں ریلیز ہوا۔ سپر ہٹ فلم ’جومانجی‘ ویلکم ٹو دی جنگل‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’جومانجی‘  نیکسٹ لیول‘  کا سیکوئل ہے۔ فلم میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، کیرن گلان، نک جونز، الیکس وولف اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔