سجل علی کا نام ایوارڈ کے لیے نامزد۔

اداکارہ سجل علی کا نام پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکارہ کے لیے نامزد کر لیا گیا،

ڈرامہ سیریل”آنگن“ میں بہترین اداکاری پر” بہترین ٹی وی اداکارہ“ کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے،

ڈرامے کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی جبکہ اس کی کاسٹ میں احد رضا میر، حرامانی، احسن خان اور ماورہ حسین نے اہم کردار اد اکیے، ایوارڈز کی تقریب 7فروری کو دبئی میں ہو گی۔