فوک گلوکارہ صنم ماروی نے خلع لے لی۔

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کا شوہر حامد کے ساتھ ازدواجی سفر خلع کی ڈگری جاری ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

فیملی کورٹ نے گلوکارہ ضنم ماری کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا۔

جج ثناء افضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے، اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

نامور گلوکارہ نے شوہر حامد علی سے علیحدگی کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا۔

کہ حامد علی اور میری شادی 2009 میں اسلامی روایات کے مطابق ہوئی تھی، ہمارے تین بچے بھی ہیں شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔