دبئی ولی عہد کی معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ لی گئی تصویر وائرل

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے اپنے “انسٹاگرام” اکاؤنٹ پر عالمی شہر یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو اس وقت اٹلی کے جوفونٹس کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ اسپین کے معروف کلب ریئل میڈریڈ کی طرف سے اپنے کھیل کا جادو جگا رہے تھے۔