خیبر پختونخواہ حکومت نے تین ماہ سے معطل کردہ پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تین ماہ سے معطل کردہ پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کوارڈینیٹر ایمرجنسی سینٹر کپٹن کامران آفریدی کا کہنا ہے کہ 26 اگست سے صوبے کے تمام اضلاع میں بھر پور پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔
کوارڈینیٹر ایمر جنسی سینٹر کے مطابق صوبے میں پولیو وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے سدباب کے لیئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ والدین پولیو عملے سے تعاون کریں افواہوں پر کان نہ دھریں۔