ملتان میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں مزید 5 مریض نشتر اسپتال داخل۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
ڈینگی خطرہ بن کر ملتانیوں کے سر پر منڈلانے لگا۔ ڈینگی سے متاثرہ مزید پانچ مریض نشتر اسپتال لائے گئے۔ نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں داخل مریضوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی جن میں سے 9 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایک مریض کی رپورٹ منفی آئی جبکہ تین مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ڈینگی لاروے کی تلفی کے لئے محکمہ صحت کی پالیسیاں تاحال کارگر ثابت نہیں ہو سکیں۔ یونیورسٹی، کالجز اسکول، اسپتال، معروف فوڈ چینز اور سرکاری اداروں سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا محکمہ صحت کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ڈینگی سرولینس ٹیم کو ابتک 200 سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا ملا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے شہریوں کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔