لاہور میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کی 94 یونین کونسلوں میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، مہم کامیاب بنانے اور عوامی خدشات دور کرنے کیلئے علما کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جو 18 مئی تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کی جانب سے لاہور میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کی 94 حساس یونین کونسلز میں خصوصی پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس مہم میں 5 ہزار سے ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ مہم میں پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانےاور عوامی خدشات دور کرنے کیلئے علما کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ۔ شہر کی 94 یونین کونسل کی مساجد سے علما نے پولیو مہم کے حق میں اعلانات کئے.