بانڈ گرل اولگا کریلنکوکورونا وا ئرس کا شکار۔

الی وڈ اسٹار اولگا کریلنکو میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں بخار اور ہمیشہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خود کا خیال رکھیں۔

اس سے قبل ہالی وڈ کی اسٹار جوڑی ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔