اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس کے مزید 15 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 267 ہوگئی ہے۔ تفتان سرحد سے آنے والے 559 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جس میں سے 242 افراد کے نتائج منفی اور 166 کے مثبت آئے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے پنجاب دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے، جن میں باالترتیب پنجاب 96 اور بلوچستان 81 کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔