وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے خطاب سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔