اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت مسلمانوں کے خلاف ایسے بات کرتی ہے جیسے یہودیوں کے خلاف نازی بولتے تھے۔
سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام مین وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف کھل کر بول رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے۔
ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔
دلیپ گھوش نے الزام عائد کیا کہ جو بھارتی کے متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کررہے ہیں وہ بھارت کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد حکومت کی جانب سے دو روپے کلو چاول کی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ہم جلد انہیں واپس بھیجیں گے۔