کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا امکان۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ آج بھی 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

5 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی جس کے پیش نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، اسلام آباد اور خطۂ پو ٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔