کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی۔

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 788 ہو گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب 770 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نو ہزار 695 افراد نے اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست بھی دی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 561 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 13 ہزار 341 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,452 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 33 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سرکاری طور پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تک خیبرپختونخوا میں 5,021، بلوچستان میں 2,158، اسلام آباد میں 759، آزاد کشمیر میں 88 اورگلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔