زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 22 یا 23 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر کریں گے۔ قومی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں شعیب ملک، نسیم شاہ اور سابق کپتان سرفراز احمد کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف، حارث سہیل اور روحیل نذیر کو شامل کئے جانے کا امکان جب کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین پرفارم کرنے والے نوجوان کھلاڑی عبداللہ شفیق کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
ذرائع نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ای سی بی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی