افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکہ، دو بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکے کے نیتجے میں دو بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک شخص کو بارودی مواد نظر آیا، اس نے دھماکہ خیزمواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ پھٹ گیا۔

بارودکو ناکارہ بنتے ہوئے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی جس کے باعث زیادہ انسانی نقصان ہوا۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کچھ کا علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو دارالحکومت کابل منتقل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی دہشتگرد گروپ کی طرف سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔