ورلڈ بینک کے سربراہ جم یانگ کم کا اپنے عہدے سے استعفیٰ

ورلڈ بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

امریکا سے چلنے والا ورلڈ بینک دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی امداد کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے تاہم اس کی کئی پالیسیز متازع ثابت ہوئی ہیں۔

ورلڈ بینک پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔