امریکا کی ایران کے بعد وینزویلا کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کراکس کے ساتھ فضائی سفر کی سہولت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے بعد امریکا کی وینزویلا کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کراکس کے ساتھ فضائی سفر کی سہولت معطل کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے واشنگٹن میں اعلان کیا کہ وینزویلا کے ساتھ مسافر اور کارگو سروس معطل کردی گئی ہے۔ اب دونوں ملکوں کے درمیان نہ مسافر طیارے اور نہ ہی سامان لے جانے اور لے کر آنے کیلئے کوئی سروس چلے گی۔
امریکا کی کوشش ہے کہ وینزویلا کے صدر مدورو کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا جائےاور حزب اختلاف کے رہنما گائیڈو کو ملک کا نیا صدر بنایا جائے