رواں سال کا دوسرا مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو جولائی کو سورج، چاند اور زمین ایک لائن میں آجائیں گے۔سورج کی روشنی زمین کے بجائے چاند پرپڑے گی۔ اور چاند کا سایہ زمین پر پڑے گا۔اور چاند سیاہ نظر آئے گا۔ 21 اگست 2017 کے بعد یہ پہلا مکمل سورج گرہن ہورہاہے۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ماہرین کے مطابق سورج گرہن دو جولائی کو شب 9 بجکر 55 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل سورج گرہن رات 11 بجکر 3 منٹ پر ہوگا جبکہ 3 جولائی دن 11 بجکر 51 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔
سورج غروب سے قبل گرہن ملک چلی اور ارجنٹینا میں دیکھائی دے گا۔ ایکواڈور، برازیل، یوراگواے اور پیراگے میں جزوی طور پر سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔جنوبی امریکا کے اکثر علاقوں میں صرف جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا ۔سورج گرہن دیکھنے کیلئے آنکھوں کی حفاظت کیلئے خصوصی چشمے پہننا لازمی ہونگے۔
جولائی کا دوسرا سورج گرہن 16 اور 17 تاریخ کو ہوگا 17 تاریخ کو شام تین بجکر 59 منٹ پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور کراچی اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جزوی سورج گرہن شروع ہوگا اور شام 5 بجکر 17 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔