برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی شقیں 370 اور 35 اے ختم کرنا کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پالا شیرف،محمد یاسین اور اینڈریو گرفتھ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈمینک راب کو لکھے گئے خطوط میں کہا کہ بھارتی آئین کی شقیں ختم کرنا کشمیریوں کو حقوق سے محروم کرناہے۔
ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی فورم پر آواز اٹھائے۔