ریاست آسام کے بعد اب اترپردیش سے بھی تارکین وطن مسلمانوں کو نکالنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے اشارہ دے دیا کہ وہ اپنی ریاست میں بھی این آر سی لاگو کرسکتے ہیں۔
آسام کے بعد اب اترپردیش میں رہنے والے تارکین وطن مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ مودی کے سب سے بڑے چیلے اور متعصب ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ آسام کی طرز پر یو پی میں بھی نیشنل رجسٹر آف سیٹزن نافذ کرنے پر سوچ رہے ہیں۔
انتہا پسند وزیراعلیٰ نے آسام میں این آر سی کا دفاع کیا اور یہی کہا کہ وہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت ہوئی تو این آر سی پر عمل کیا جائے گا۔
آسام میں لاکھوں تارکین وطن مسلمانوں کو اسی این آر سی کے ذریعے ملک بدری یا پھر سزاؤں کے سامنے کی بری خبر ملی تھی۔ اب یوگی کے اس اعلان کے بعد یو پی کے مسلمان خاصے خوف زدہ اور سہمے سہمے ہیں۔