مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے 100 روز مکمل ہو گئے۔ ضلع گاندربل میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید، 48 گھنٹے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے سو روز مکمل ہو گئے۔ ضلع گاندربل میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔ 48 گھنٹے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد چار ہوگئی۔ اس سے قبل باندی پورہ میں غاصب فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری شہید ہوئے تھے۔ مودی ہٹلر کے درندہ صفت فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں دہشتگردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
جنت نظیر وادی میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث کشمیریوں کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔ اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ تعلیمی ادارے، اسپتال، مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی تالے ہیں۔ سخت ترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔