ترکی میں مسافرطیارہ پھسل کرتباہ۔

انقرہ: ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 مسافر اور متعدد متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

طیارہ موسم کی خرابی کے سبب حادثے کا شکار ہوا جس میں عملے کے چھ ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔

طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو باہر نکالا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ناک اور سر پر معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم سب کی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر100 میٹر گہرائی میں جا گرا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئے جس پر فوراََ قابو پا لیا گیا۔ مسافروں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ترکی سے تھا جب کہ دیگر 12 ممالک سے 22 غیر ملکی بھی طیارے میں سوار تھے۔