دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساٹھ لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی اور تین لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ چھبیس لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 27 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں دو لاکھ 71 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار ایک سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کورونا کے مریض سے گزشتہ چند روز میں ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ٹریس کر کے آئسولیٹ کیا جائے گا۔
روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے