برطانیہ: کورونا کے علاج کیلئے انسانوں پر نئی ویکسین کا ٹرائل شروع۔

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کےعلاج کے لیے انسانوں پر نئی ویکسین کا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔

نئی ویکسین کے تجربےکے لیے رضاکاروں کو امیونائز کیا جا رہا ہے۔ مپیریل کالج لندن میں اگلے چند ہفتوں میں کم از کم300 افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

دوسری جانب معروف امریکی ڈاکٹر فاوچی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن و ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز امریکی ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نےکانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئےکہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کر امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020 کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کورونا ویکسین کی افادیت جانچنے کے لئے ویکسین کی ایک چھوٹی سی خوراک تقریبا 30،000 افراد کو دی جائے گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔