کورونا کی صورتحال میں متحدہ عرب امارات کا دنیا کے اڑسٹھ ممالک سمیت پاکستان کو امدادی سامان مہیا کردیا گیا۔
امدادی سامان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ہینڈ سینی ٹائزرز،فوڈز اور دیگر اشیاء شامل ہیں، متحدہ عرب امارات کی اس کوشش کو پاکستان نے قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، یو اے ای فرنٹ لائن سولجر کو خراج تحسین جو کورونا کے خلاف میدان میں عملی طور پر مقابلہ کررہے ہیں، یو اے ای کورونا وائرس عالمی وباء ہے اس سے ملکر لڑنا ہوگا۔
پاکستان اور امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں سے ہیں، متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مدد کی، اس امداد کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز جو کویڈ کے خلاف میدان عمل میں اپنی کوششوں اور کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔
اُن تمام کو یو اے ای حکومت خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فرنٹ لائن سولجراس بحران کو ختم کرنے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت طبی امداد کی کھیپ مختلف اوقات میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اڑسٹھ ممالک میں امدادی سامان مہیا کرچکا ہے۔
یوای اے حکام کے مطابق اس سامان میں نو سو تریسٹھ ٹن سامان جس میں جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس،سینیٹائزر اور طبی آلات کے علاوہ 9 لاکھ تریسٹھ ہزار میڈیکل پروفیشنلز کیٹس شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی گئی امدادی کھیپ پر شکریہ ادا کرتےہوئے اس پر تشکر کا اظہارکیا ہے۔