افغان صوبے بلخ میں فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں افغان سیکیورٹی اہلکار اور طالبان میں جھڑپیں ہوئیں۔
جھڑپوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین اسپیشل پولیس فورس کے اہلکار تھے جبکہ تین مقامی پولیس اہلکار شامل ہیں۔
سات مقامی پولیس والوں کو طالبان نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔