استنبول میں آٹھ منزلہ عمارت زمین بوس، 2 افراد جاں بحق

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں آٹھ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

استنبول میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں امدادی کارکنوں نے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق استنبول میں گرنے والی عمارت میں چودہ فلیٹ تھے ، جن میں کل 43 افراد رہائش پزیرتھے۔ حادثے کے فوری بعد زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عمارت گری اور نیچے کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیسمنٹ میں ٹیکسٹائل فیکٹری موجود تھی۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔