نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشوش کا اظہار کیا اور اس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے آج صبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جب کہ بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں۔