مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے فائرنگ تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد وادی بھرمیں بھارتی فورسزاورکشمیریوں کے درمیان جھڑپوں کا آغازہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کلگام میں بھارتی فورسز نے تلاشیوں اور محاصروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے تھے