لندن میں دو افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق اور 17 سالہ نواجوان زخمی ہوگیا ہے۔ واقعات دومختلف مقامات پر پیش آئے ہیں تاہم میٹرو پولیٹن پولیس نے احتیاطاََ لندن کی سینٹرل مسجد کو سیل کردیا ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کےمطابق جمعرات کی شام 6 بج کر 15 منٹ پر ایک 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے حملے سے زخمی کیا گیا تھا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا، ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مسجد کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کی سینٹرل مسجد کے اطراف رات بھر ناکہ بندی رکھی جائے گی۔
میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مارک ہاؤس روڈ پر بھی ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو کے حملے سے زخمی کیا گیاہے تاہم اسکی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس واقعہ کے بارے میں جس کے پاس بھی معلومات ہوں وہ دیے گئےنمبر پر رابطہ کرے۔