جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی ضابطے کی کارروائی کے لیے حیدرآباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں میں ظفر علی،عابد علی کھوسہ اور گل حسن کوریجو شامل ہیں۔