ہریش اینڈ کمپنی کیس: آصف علی زرداری نیب دفتر پہنچ گئے

ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نیب دفتر پہنچ گئے ہیں، جہاں سابق صدر سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر سے زبانی سوالات کے ساتھ تحریری سوالنامہ بھی دیا جائے گا، نیب کا کہنا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی کے اکاونٹس سے نوڈیرو ہاوس کے اخراجات چلا ئے جانے کا الزام ہے،اسی کیس میں سابق صدر کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ سابق صدر پارک لین کمپنی میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔