نیب کی ایک اور اہم کارروائی، کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین گرفتار

نیب نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خورشید جمالی پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں بے قاعدگیوں کے الزامات کے باعث انہیں گرفتار کیا گیا ہے،اس کے علاوہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں خورشید جمالی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید جمالی کو آج یا کل احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے