شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جانب کھڑی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں پیش آیا، جب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک تمام ملکوں کے وزرائے خارجہ کا فوٹو سیشن کیا گیا۔
اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہوئی، جہاں سشما سوراج شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جانب کھڑی ہوگئیں۔
واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان میں موجود ہیں۔