سیکیورٹی فورسز نے مغربی بائی پاس ایئر بیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس کے قریب واقع پولیس ناکے پر رات گئے نامعلوم چار دہشت گردوں نے فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حملے میں پولیس اور پی ایف کے جوان محفوظ رہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، واقعے میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔