کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین کی ملاقات تین گھنٹے سے جاری ہے، ملاقات میں کرتارپور راہداری کی سطح اور سیلابی پانی کی نکاسی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات زیرو پوائنٹ کرتار پور پر ہورہی ہے،جس میں پاکستان کی جانب سے این ایچ اے، وزارات داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر حکام شریک ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے بی ایس ایف، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہیں۔
ملاقات میں کرتارپور راہداری کی سطح اور سیلابی پانی کی نکاسی کے اقدامات پر بات چیت کی جارہی ہے۔