چینی نائب صدر آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے اور بادشاہی مسجد سمیت تاریخی عمارتوں کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چینی نائب صدر وانگ چی شان کا لاہور میں آج دوسرا روز ہے، جہں چینی نائب صدر آج بادشاہی مسجد ،شاہی قلعہ سمیت تاریخی عمارتوں کا دورہ کریں گے۔
چینی نائب صدر کی شہر میں مصروفیات کے باعث سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،گورنر ہاؤس چوک اورکلب چوک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ مال روڈ پر نجی ہوٹل کےاطرف بھی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے گذشتہ روز چینی نائب صدر وانگ چی شان لاہور پہنچے تھے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا تھا۔چین کے نائب صدر وانگ شی چان نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہائیر رواب اقتصادی زون کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہیں زون کی کارکردگی اور ہائیر کمپنی کی نئی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا گیا، چینی نائب صدر نے اقتصادی زون کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر چینی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔
بعد ازاں گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب کے گورنرمحمد سرور کی جانب سے معزز مہمان کو عشائیہ دیا گیا تھا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے گورنرنےکہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد امن کی خواہش، باہمی اقدارمشترکہ تجربات اورثقافتی روابط پرمبنی ہے۔
جبکہ چین کے نائب صدروانگ چی شان نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کے وژن کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات اورشاندارتاریخی اور روایتی روابط کا مظہر ہے۔