مریم کا وزیراعظم سے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی فرسٹریشن کا اظہار ہے، فردوس عاشق اعوان۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا وزیر اعظم سے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر کا وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے،

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک کو منافع اور ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کوخسارہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی وزیراعذظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتاررہے ہیں،حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے،مالی سال دوہزار انیس میں قرضوں کی ریکارڈادائیگیوں کے باوجود تجارتی خسارے میں آٹھ فیصد کمی اور ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ہواہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے آپ کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ خاک کردیا