چلاس میں شاہراہ قراقرم تھور کے مقام پر گاڑی دریا میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

چلاس میں شاہراہ قراقرم تھور کے مقام پر گاڑی دریا میں جاگری، حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چلاس کے قریب تھور کے مقام پر خوفناک حادثے میں 9 افراد جاں بحق۔ مسافر بردار گاڑی تحصیل داریل کے کھنبری گاؤں سے چلاس آ رہی تھی کہ شاہراہ قراقرم تھور کے مقام پر بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ گاڑی میں 13 افراد سوار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر احسان دیامر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیوٹا پک اپ پر 12 سے 13 افراد سوار تھے جس میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 9 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ احسان دیامر کے مطابق ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔