جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تقسیم ہوگئی۔

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تقسیم ہوگئی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید سلیم اختر ایڈوکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی کے 14 جون کو احتجاج کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں اپنی صفائی پیش کریں۔

سلیم اختر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد ادارہ اور ججز ایماندار ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ کچھ مفاد پرست عناصر معاملے کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔