وفاقی حکومت نے نیا ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا۔

وفاقی حکومت نے نیا ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن تعینات نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عامر منظور کو نیا ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن تعینات کر دیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن ڈپٹی دائریکٹر حسین احمد وزیر جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق تقرری کنٹریکٹ پر تاحکم ثانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق تین ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق تین ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے ،ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کیلئے حکومت بورڈ آف گورنرز نامزد کرے۔

عدالت نے کہا تھا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی نہ ہونے پر وزارت اطلاعات و دیگر فریقین ذمہ دار ہوں گے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیرقانونی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کوقانون کے مطابق تعینات کیا جائے،کیونکہ اٹھارہ ماہ سے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات نہ ہونے سے ادارے میں قانونی پیچیدگیوں نے جنم لیا ہے۔