پشاور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں مارٹر گولے برآمد

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے پشاور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مارٹر گولے برآمد کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے متنی کے علاقے سپینہ تھانہ سے 20 مارٹر گولے،12 ایم ایم آر گولےبرآمد کئے ہیں ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شہر میں تباہی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھام جسے ناکام بنادیا گیا ہے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔