مریم نواز کا اگلے ماہ سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اگلے ماہ سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اگلے ماہ سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز ووٹ کو عزت دو اور سویلین بالادستی کے نعرے کے تحت عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔

مریم نواز کے شیڈول میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں عوامی اجتماعات سے خطاب شامل ہیں۔