الیکشن کمیشن نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے،29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہو گی، ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔

شاہ زین بگٹی کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا تھا جبکہ طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔