کراچی ٹریفک پولیس نے دوران سفر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جاری مہم میں تین روز کے دوران 58 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کردئیے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس نے کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اور شارع فیصل سمیت دیگر شاہراہوں پر ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تین روز سے جاری مہم کے دوران 38 ہزار 677 چالان کئے گئے، جس کی مد میں 58 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے، سب سے زیادہ 7 ہزار 802 چالان ضلع جنوبی میں کئے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 24 ہزار 554 موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں۔