پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑ آیا ہے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے صدر پیوٹن کی دورہ روس کی دعوت قبول کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دی تھی جو وزیر اعظم نے قبول کرلی ہے، روسی صدر نے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی تھی۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر نے کہا تھا کہ خوشی ہوگی اگر عمران خان روس میں کثیر الملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ روس ضرور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ستمبر میں روس جائیں گے جہاں وہ روسی شہر ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے اعظم ایک چھت تلے ہوں گے۔