اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے وکلا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف ریفنرس دائر ہونے کے بعد پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج وکلا یوم سیاہ منائیں گے۔
وکلا احتجاجاً بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔تمام بارز کی جانب سے کل 13 جولائی کو بھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔