ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف آج پینٹاگون میں قائمقام امریکی وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر،چیئرمین جوئنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ،چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے آرمی چیف وائٹ ہاؤس میں میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کے وفد کی وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے بعد آرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے،جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ سپینسرسے ملیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے،اس کے علاوہ پینٹاگون میں آرمی چیف امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈسے بھی ملاقات کرینگے۔
COAS at Washington, DC. On 22 July 19, after the meeting at White House as part of Prime Minister’s delegation, COAS will visit Pentagon to interact with Acting Secretary Defence Mr. Richard Spencer, CJCS Gen Joseph Dunford and Chief of Staff of US Army Gen Mark A Milley.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 22, 2019