اپوزیشن کی جانب سے یوم سیاہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال کے پیش نظر شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
آئی جی اسلام آباد نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے آج یوم سیاہ کی اپیل کی گئی ہے، اور ملک کے مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے۔پشاور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، جلسے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم اپوزیشن رہنما خطاب کرینگے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کوئٹہ میں بھی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔
جلسے سے مریم نواز، محمود خان اچکزئی،میر حاصل بزنجو اور دیگر سیاسی قائدین خطاب کرینگے۔