وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر کابینہ کے بعد پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، مشیران، پارٹی وحکومتی ترجمان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ امریکا میں کامیابیوں کے حوالے سے پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔عمران خان پاک امریکاتعلقات،خارجہ محاز پر پیش رفت اورحکومتی پالیسی کی لائن آف ڈائریکشن دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ ترجمانوں کے زیرغورآئے گا، اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور سیاسی معاملات پربھی غور ہوگا،اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کوسیاسی سطح پر بھی اہم اہداف دیں گے۔